نادرا نے ملک بھر سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے

نادرا نے ملک بھر سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے
کیپشن: image by NADRA

اسلام آباد : نادرا کا جعلی شناختی کارڈز کے تدارک کے لیے آپریشن ، ایک لاکھ پچپن ہزار کے قریب جعلی شناختی کارڈ قبضے میں لے لیے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے جعلی شناختی کارڈز کے تدارک کے لیے آپریشن کرتے ہوئے ایک لاکھ پچپن ہزار جعلی شناختی کارڈ قبضے میں لے لیے ہیں ۔

قبضے میں لیے گئے جعلی شناختی کارڈز ملک کے 149 ڈسٹرکٹ کے شہریوں کے ہیں ، سندھ کے 27 ڈسٹرکٹ سے چھالیس ہزار نو سو سات ، خیبرپختونخوا کے پچیس ڈسٹرکٹس سے سینتس ہزار چھ سو اٹھارہ ، پنجاب کے 36 ڈسٹرکٹس سے 35 ہزار 63 ، بلوچستان کے 31 ڈسٹرکٹس سے پانچ ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ شناختی کارڈز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

نادرا نے قبضے میں لے گئے تمام جعلی شناختی کارڈز کو آن لائن بلاک کر دیا ہے ، اب ان جعلی شناختی کارڈز کو کسی بھی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔