حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا
کیپشن: مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا۔