اسلام آباد:وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کی طرف سے شائع کیے گئے مبینہ ویڈیو دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔ چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ کی تربیت اور داعش خراسان کے ساتھ کارروائیوں کا اعتراف کیا۔
وزارت نے واضح کیا کہ نہ تو کسی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی ویڈیو جاری کی اور نہ ہی وزارتِ خارجہ یا طالبان کے ترجمان نے کسی گرفتاری یا اعتراف کی تصدیق کی۔ وزارت نے بھارتی میڈیا پر ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کیا۔