سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے: آصفہ بھٹو زرداری

سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے: آصفہ بھٹو زرداری

کراچی: آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ۔

سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد آصفہ بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں ۔ گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے تعلقہ سکرنڈ کے قریب سیلاب سے متاثر گاؤں مستی خان چانڈیو کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کیمپ میں موجود خواتین میں گھل مل گئیں اور متاثرین کے مسائل معلوم کیے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جاری ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ، 693 ہوگئى جبکہ زخميوں کی کل تعداد 12 ہزار ، 865 ہو گئی ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور پنجاب میں پانچ ، پانچ ، سندھ میں چار اور گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ دم توڑنے والوں میں 724 مرد ، 340 خواتین اور 629 بچے شامل ہیں ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے سات لاکھ 76 ہزار 488 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔ ایک ہزار 374 کلو میڑ سڑکیں جبکہ 410 پل متاثر ہوئے ہیں ۔

سندھ میں سیلاب کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن سینکڑوں کلومیٹر کا علاقہ ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، ہر آنے والا دن متاثرین کےلئے نئی مشکلات لا رہا ہے ۔ متاثرین پر وبائی امراض کا حملہ بڑھ رہا ہے ۔ لاکھوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں