سری نگر:کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے گزارا۔
وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز سمجھے جاتے تھے۔ ان کا مشہور نعرہ "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے" ان کی جدوجہد کی پہچان بن گیا۔
سید علی شاہ گیلانی نے کشمیریوں کے سیاسی اور بنیادی حقوق کے لیے طویل عرصے تک جدوجہد کی اور اپنی زندگی کے آخری ایام تک اپنے مؤقف پر قائم رہے۔