چوہدری نثار کے انکار کے بعد عبدالقادربلوچ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان

چوہدری نثار کے انکار کے بعد عبدالقادربلوچ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان

سلام آباد : شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے اور آج شام پانچ بجے وفاقی کابینہ کے اراکین حلف اٹھائیں گے ، اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سمیت کوئی بھی قلمدان سنبھالنے سے انکار کردیا جس کے بعدوزارت داخلہ کیلئے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ  اور بلیغ الرحمان کا نام سامنے آرہا ہے ۔

ذرائع کا یہ بھی  کہناہے کہ اگر چوہدری نثار نے رضا مندی دکھائی تو ان کو وزیرخارجہ بنایا جا سکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم وزارت دفاعی پیداوار اور عبدالقادربلوچ وزارت داخلہ کیلئے فیورٹ ہیں ، نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیراعظم نے مری میں آج صبح نوازشریف سے ملاقات بھی کی تاہم تاحال سرکاری طورپر وفاقی کابینہ اراکین کے نام سامنے نہیں لائے گئے ۔


ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے وزارت لینے سے انکار کردیا تاہم مشاورت میں ان کا کردار موجود رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.