Get Alerts

بارشوں سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت ہائی الرٹ، تمام اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت

بارشوں سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت ہائی الرٹ، تمام اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بارشوں اور ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام ڈپٹی کمشنرز، پی ڈی ایم اے، بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ریسکیو، ریلیف اور نکاسی آب کے اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ عمرکوٹ میں سب سے زیادہ 169 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور تمام افسران کو فیلڈ میں رہ کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی کے مختلف نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔

ٹیگز: