شدت پسندی ناسور اور قومی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے : صدر ممنون حسین

شدت پسندی ناسور اور قومی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے : صدر ممنون حسین


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شدت پسندی ناسوراورقومی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے،پاکستانی قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،علمائے کرام شدت پسندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام آباد میں بین الاقوامی سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج دنیا پیچیدہ مسائل کاشکار ہے،ہماراخطہ بھی اس بے چینی سے محفوظ نہیں جس کے اثرات نظر آتے ہیں ،جن کے حل کیلئے سیرت نبوی سے رہنمائی بہترین راستہ ہے۔صدر ممنون حسین کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحادوقت کی ضرورت ہے،خوش نصیب ہیں کہ حضرت محمد مصطفیؐ کے امتی ہیں۔


صدر مملکت نے پشاور میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پربدبختوں نے پشاورمیں حملہ کیا،حملہ کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں،انہوں نے کہا کہ شدت پسندی ایک ناسور ہے،جس کیخلاف قومی بیانیہ مرتب کرنا ہو گا۔