ڈنمارک: شہریوں کو ماسک سے چھٹکارا مل گیا

ڈنمارک: شہریوں کو ماسک سے چھٹکارا مل گیا

کوپن ہیگن : یورپی ملک ڈنمار ک نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے ریکارڈ کیسز کے باوجود اپنے شہریوں کو فیس ماسک سے چھٹکارا دے دیا اور اس کیساتھ ہی تمام  کورونا پابندیوں کو اٹھانے والا پہلا یورپی یونین کا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک نے شہریوں کو ماسک اور ہیلتھ پاسز کی پابندی سے آزاد کر دیا تاہم بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے صرف چند پابندیاں برقرار ہیں گی۔

شہریوں نے ڈنمارک حکومت کے اقدام کو سراہا ، ان کا کہنا ہے کہ پابندیاں ہٹنے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں مزید ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔شہریوں نے  دوبارہ معمول کے مطابق زندگی کی طرف لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ ڈنمارک میں کورونا پابندیوں میں  نرمی اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں روزانہ تقریباً  40 سے 50 ہزار نئے کووِڈ کیسز سامنے آرہے ہیں ۔ تاہم صحت کے حکام کا خیال ہے کہ یہ اعدادوشمار جلد ہی کم ہونا شروع ہو جائیں گےلہذا پابندیوں کو کم کرنے کے لئے یہ بہت اچھا وقت ہے۔

مصنف کے بارے میں