پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 82 افراد جاں بحق 

   پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 82 افراد جاں بحق 

لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں دو ہزار ایک سو چراسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد چار لاکھ چراسی ہزار تین سو باسٹھ ہوگئی ہے ،

نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹڑ کے مطابق ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید بیاسی اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد میں دس ہزار دو سواٹھاون تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا کے چار لاکھ اڑتیس ہزار نوسو چوہتر مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اورپیتیس ہزرا ایک سو تیس زیرعلاج ہیں ، ملک بھر میں عالمی وبا کے دوہزار دو سو چھ مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے ۔ 

عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں چار ہزار پچاسی افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ، جبکہ سندھ میں تین ہزار پانچ بیاسی ، کے پی کے میں ایک ہزار چھ سو اکسٹھ ، اسلام آباد میں چار سو اکیس، گلگت بلتستان میں ایک سو ایک ،بلوچستان میں ایک سو چراسی اور آزاد کشمیر میں دو سو چوبیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

اسلام آباد میں عالمی وبا کے کسیز کی تعداد اڑتیس ہزار بیس ، کے پی کے میں انسٹھ ہزار تئیس ، سندھ میں دو لاکھ سولہ ہزار چھ سو بتیس ، پنجاب میں ایک لاکھ اڑتیس ہزار بیس۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ بانوے فیصد ہوگئی ہے ۔ کراچی میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں تیرہ اعشاریہ چراسی فیصد ہے ۔

حیدر آباد میں شرح آٹھ اعشاریہ اناسی  فیصد ، سوات سات اعشاریہ نوسی ، آزاد جموں و کشمیر میں دو اعشاریہ چودہ فیصد، بلوچستان چار اعشاریہ پچانوے فیصد ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔