ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابی اتحا د ہو سکتا ہے: امین الحق

 ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابی اتحا د ہو سکتا ہے: امین الحق

اسلام آباد :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کاکہنا ہے کہ  آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔سینئر رہنما ایم کیو ایم  امین الحق  نے  نیو نیوز کے پروگرام  نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

ان کاکہنا تھا کہ لیگل ٹیم اپنی درخواستیں واپس لے ہم بھی اسی پر عمل کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہماری وزارت آئی ٹی کی تھی جو دوڑ میں تیز تھی۔ڈی لمیٹیشن کا فیصلہ ایم کیو ایم میرٹ پر چاہتی ہے۔ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ شہری اور دیہی علاقے علیحدہ علیحدہ ہونا چاہیئے۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایم کیو ایم الیکشن کی تیاری کررہی ہے اور گراؤنڈ پر موجود ہے۔ایم  کیو ایم الیکشن ہر صورت لڑے گی۔


 کیا تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے پر امین الحق نے کہاکہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے، آج کے دوست کل کے دشمن۔ لیکن جب سے نو مئی کاواقعہ ہوا ہے، وہ تمام گروہ یا سیاسی پارٹیاں جو ریاست کے خلاف بات کرے گی ، پاکستان کے آئین کے خلاف چلے گی۔ ایم کیو ایم ان کے ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں