Get Alerts

یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

برسلز: یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 35 کروڑ ڈالر کی ہنگامی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مالی و جانی نقصان ہوا ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی اس امداد میں جان بچانے والی طبی سہولیات، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے فنڈز شامل ہوں گے۔

بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یورپی یونین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

حکام کے مطابق، امداد کے ایک حصے سے متاثرہ خاندانوں کو نقد رقوم بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی ضروری اشیاء خود خرید سکیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اعداد و شمار کے مطابق، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہو چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 223 ہلاکتیں اور 648 زخمی رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا: 48 افراد جاں بحق، 359 زخمی
سندھ: 58 ہلاکتیں، 78 زخمی
بلوچستان: 26 افراد جاں بحق، 5 زخمی
ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

ٹیگز: