Get Alerts

ایم پی اے میاں ضیا الرحمان عبوری حکم کے ذریعے بحال

ایم پی اے میاں ضیا الرحمان عبوری حکم کے ذریعے بحال

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی کے ن لیگی ممبر میاں ضیاء الرحمان بحال ہو گئے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جعلی ڈگری پر نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے میاں ضیاء الرحمان کی رکنیت بحال کر دی۔ عدالت نے پی کے 54 میں دس مئی کا ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی روک دیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے 14 مارچ کو ضیاء الرحمان کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں