سالانہ ایوارڈز، کرکٹرزکو مالامال کرنے کا پلان تیار،تقریب 8 اگست کو ہوگی

سالانہ ایوارڈز، کرکٹرزکو مالامال کرنے کا پلان تیار،تقریب 8 اگست کو ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب 8 اگست کو کراچی میں منعقد ہوگی ،آکشن کمپنی کے تعاون سے ہونیوالی ایوارڈ ز تقریب میں کھلاڑیوں کو مالامال کرنے کا پلان تیارکیاگیاہے جبکہ یادگاری اشیا کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

بتایاگیاہے کہ سالانہ ایوارڈز تقریب میں بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔بہترین باؤلر کا انعام حسن علی کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر کیلئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان

تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر اورٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔تقریب کے شیڈول اور ایوارڈ ز کے ساتھ دئیے جانیوالے انعامات کی تفصیلات کو ایک دو روزمیں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص

ذرائع کا کہناہے کہ اس بار بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں اضافہ کیاجائے گا۔پی سی بی اس وقت کھلاڑیوں کو مالی طور پر مزید مستحکم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے ،ایک دو روز میں نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان بھی متوقع ہے جس میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں ہوشربا اضافہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، قریبی ذرائع

سنٹرل کنٹریکٹس کی رقم میں اضافے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں زیادہ انعامی رقم کا ملنا بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا جس کے کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں