نوازشریف کو سعودی عرب میں بھی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا، غیرملکی میڈیا

نوازشریف کو سعودی عرب میں بھی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا، غیرملکی میڈیا

اسلام آباد :پاکستان میں کرپشن کے مقدمات میں پھنسے نوازشریف کی مشکلات مزید بڑھنے لگیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کرپشن سکینڈل میں نوازلیگ کے صدر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا فرمان جاری کردیا۔

مشرق وسطیٰ کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پاکستان ، بنگلادیش اور لبنان کے سابق وزرائے اعظم تک پھیلا دیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء اور لبنان کے مستعفی سربراہ سعد الحریری بھی شامل ہیں۔ ان افراد کے خلاف منی لانڈرنگ، کرپشن اور سرکاری عہدوں کو ذاتی فائدے کے لئے استعمال کرنے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ سعد الحریری نے سعودی عرب سے ہی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ بھیجا تھا اور غیرملکی میڈیا کے مطابق سعدالحریری کو سعودی حکام نے حراست میں رکھا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری مہم کے دوران کئی ارب پتی شہزادوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔جو تاحال حراست میں ہیں اور جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔