امریکہ ،برطانیہ ،کینڈا اور یورپی یونین کا بیلا روس پر پہلاوار 

Puin, us belarus, UK, EU, Sanction

امریکا، برطانیہ ، کینیڈا اور یورپی یونین نے  بیلاروس پر نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں ،بیلاروس کے ساتھ پناہ گزینوں کے تنازعے کے نتیجے میں مِنسک پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے بیلا روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیلاروس سرحد پر جمع مہاجرین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہےاور سخت موسم میں ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ 

امریکہ برطانیہ کینڈا اور یورپی یونین کی طرف سے بیلا روس پر لگائی گئی پابندیوں کی فہرست میں مختلف کمپنیاں اور افراد شامل ہیں۔ ان  ممالک میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 17 اعلیٰ سطحی سیاسی رہنماؤں پر بھی ان ممالک میں داخلے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔