افغان جنگ میں اب تک 2247 امریکی فوجی ہلاک

افغان جنگ میں اب تک 2247 امریکی فوجی ہلاک

کابل/واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 2016 کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں امریکہ کے 2 ہزار 247 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے لے کر اب تک تقریباً 20 ہزار 200 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اس وقت افغانستان میں امریکہ کے 9 ہزار 800 فوجی موجود ہیں لیکن پروگرام کے مطابق ان کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 400 کر دی جائے گی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق افغانستان میں یورپی یونین کی پولیس کا مشن ختم ہو گیا ہے۔ یہ مشن 2007 میں شروع ہوا تھا۔ یورپی یونین کی پولیس کا مشن افغانستان کی وزارت داخلہ میں اصلاحات اور اس ملک کی پولیس کو پیشہ ورانہ کام سکھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس کا 2016 کا بجٹ تقریبا 50 ملین ڈالر تھا۔

اس وقت افغان پولیس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثنا افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نورستان کے ضلع کما دیش میں 4 پاکستانی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپ میں 5 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں طالبان کے 2 مشہور کمانڈر نعمت اور سیدعلی شامل ہیں۔ لوگر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کا جنرل زخمی ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں