سعودی عرب میں حج اور عمرہ زائرین کیلئے تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز

سعودی عرب میں حج اور عمرہ زائرین کیلئے تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز


جدہ:سعودی عرب نے حج اور عمرے کو جانے والوں کی سہولت کے لئے تیز رفتار اور جدید ترین ٹرین سروس کا آغاز کردیا۔


تفصیلات کے مطابق اب عازمین حج کو مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ جانے کے لئے دن بھر سفر نہیں کرنا ہوگا،مکہ سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا نام حرمین ٹرین رکھا گیا ہے۔افتتاحی کے موقع پر تیز رفتار ٹرین نے چار سو پچاس کلومیٹر کا سفر صرف دو گھنٹے اور باون منٹ میں طے کیا۔


اس ٹرین کو جدہ سے بھی منسلک کیا گیا ہے اور اس کی رفتار تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔