مریم نوازکی آج کل پراسرارخاموشی معنی خیز ہے،حسان خاور

  مریم نوازکی آج کل پراسرارخاموشی معنی خیز ہے،حسان خاور


لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ  مریم نوازکی آج کل پراسرارخاموشی معنی خیز ہے، مریم نواز کے سکرپٹ کی عوام کو اب سمجھ آچکی۔
 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسان خاور نےمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی واپسی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل نوازشریف کاانتظارکررہی ہے،ان کوڈیل ملنی ہےنہ ڈھیل، جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں اڈیالہ جیل جانا پڑے گا۔حسان خاور نے کہا کہ شہبازشریف بڑےمیاں کوباہربھیجنےکیلئے جعلی ضمانت کی وجہ سےپھنس چکےہیں،شہبازشریف کے خلاف  چالان آچکاہے ، ان کیخلاف  16 ارب کی کرپشن کا کیس ہے جس کا انہیں جواب دینا ہے، اپنی کرپشن کا  جواب کب دیں گے ؟

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حکمران کرپشن اور نااہلی میں ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،سندھ میں چوہے اربوں روپے کی گندم کھاجاتے ہیں اور کسی کےکان پر جوں نہیں رینگی۔انہوں نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری نے سندھ کا جو حال کیا ہے اس کا علم سب کو ہے،سندھ کے عوام 2023 کے الیکشن میں انتقام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2022میں پنجاب بھرکوصحت کارڈدینےجارہےہیں، تاہم بدقسمتی سے صحت  کارڈ  سے سندھ کےعوام محروم رہیں گے۔

حسان خاور نےکہا کہ صحت کارڈ کے اجرا سے عوام کو صحت کی زیادہ سہولتیں ملیں گی، صحت کارڈ سے 3 صوبے تو مستفید ہورہے ہیں صرف سندھ محروم ہے۔صحت کارڈ کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپتال زیادہ بنیں گے،ہمارا فوکس پنجاب کی ترقی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پنجاب سمیت پورے ملک کو مسائل کے سوا کچھ نہ دیا،پچھلے 70 سال میں پنجاب میں 57 ڈیم بنے ہیں،پنجاب حکومت نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور میں 4 نئے ڈیم بنائے ہیں۔