کراکس :وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں امریکی حملوں کے بعد شدید صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ صدر نکولس مادورو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور صدارتی محل چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔ دھماکوں کے بعد صدارتی محل کے آس پاس ٹینک گشت کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراکس میں سائرن بج رہے ہیں اور میزائل حملے جاری ہیں، جبکہ وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وینزویلا حکومت نے امریکی جارحیت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
حملے ملک کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں کراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستیں شامل ہیں۔ کولمبیا کے صدر نے بھی کراکس پر بمباری کی اطلاع دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں حملوں کا حکم دیا۔ روسی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ وینزویلا کے دفاعی مراکز نشانہ بنائے گئے ہیں۔