Get Alerts

وینزویلا پر امریکی کارروائی: عالمی رہنما اقوام متحدہ میں فوری اجلاس کے لیے متحرک

وینزویلا پر امریکی کارروائی: عالمی رہنما اقوام متحدہ میں فوری اجلاس کے لیے متحرک

نیویارک/واشنگٹن: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے وینزویلا پر امریکی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صورتحال کا فوری جائزہ لیا جا سکے۔

کیوبا نے اس کارروائی کو “ریاستی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جبکہ ایران، روس اور چین نے بھی امریکہ کی مذمت کی اور واضح کیا کہ وہ وینزویلا کی خودمختاری کے حق میں ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس واقعے پر بین الاقوامی قوانین کے احترام اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگز: