بحر ہند کے نیچے "گریویٹی ہول" سیارے میں لاکھوں سال پہلے ڈوبے ٹیتھیس اوقیانوس کے سلیبوں سے بنا ہے: تحقیق

 بحر ہند کے نیچے
سورس: File

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق  انکشاف ہوا ہے کہ بحر ہند کے نیچے ایک بہت بڑا، پراسرار نام نہاد "گریویٹی ہول" کسی قدیم سمندر کی باقیات سے بنا ہو گا جو طویل عرصے سے کھوئے ہوئے ٹیتھیس اوقیانوس کے سلیبوں سے بنا ہے جو سیارے میں لاکھوں سال پہلے ڈوب گیا تھا۔

محققین نے حال ہی میں بڑے پیمانے پر پھیلے ہوئے آبگیرہ کی ممکنہ ابتدا پیش کی، جو کہ سمندر کے نچلے حصے میں زمین کی سب سے قابل ذکر کشش ثقل کی بے ضابطگی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق، بحر ہند کے سمندری فرش کا ایک وسیع حصہ عجیب طور پر آبگیرہ  (گریویٹی ہول)میں ڈوب جاتا ہے کیونکہ زمین پر اس خطے کے نیچے مادہ کی  کم مقدار موجود ہے۔

بنگلورو میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب کہ پچھلی تحقیق میں بہت سے نظریات تجویز کیے گئے تھے کہ اس خطے میں عالمی اوسط سطح سمندر سے بہت کم گہرائی کیوں ہے لیکن ان نظریات کو ثابت کرنا مشکل تھا۔

حال ہی میں  جرنل جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ بحر ہند میں یہ بڑا "سوراخ" اس خطے میں زمین کی کشش ثقل کے بہت کم ہونے کی وجہ سے ہے۔

مطالعہ میں سائنسدانوں نے گزشتہ 140 ملین سال کی پلیٹ ٹیکٹونک حرکتوں کو دوبارہ تشکیل دے کر "کشش ثقل کے سوراخ" کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نمونے چلائے۔

چونکہ زمین ایک کامل کرہ نہیں ہے اور خط استوا کی طرف ابھارا ہوا ہے، اس لیے سیارے کی کشش ثقل اس کے جغرافیائی علاقوں میں بھی یکساں  نہیں ہے۔

نئی تحقیق نے بحر ہند کے سمندری فرش میں تین ملین مربع کلومیٹر سے زیادہ کے ایک بڑے حصے میں پائی جانے والی کم کشش ثقل کی بے ضابطگی کی اصل کا اندازہ لگایا، جو ہندوستان کے جنوبی سرے سے تقریباً 1,200 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔اس خطے میں سمندر کی سطح عالمی اوسط سے 106 میٹر سے زیادہ کم پائی گئی ہے۔محققین نے نئی تحقیق میں پایا کہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے کچھ حصے افریقہ کے نیچے دھنس گئے ہیں۔

کمپیوٹرائزڈ نمونوں سے یہ بھی پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ افریقہ کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹیں تقریباً 30 ملین سال پہلے نچلے مینٹل تک پہنچی تھیں اور تقریباً 20 ملین سال پہلے بحر ہند کے نیچے مینٹل پلوم اٹھنا شروع ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کرہ ارض کا یہ حصہ سب سے ہلکا ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ بے ضابطگی مزید لاکھوں سالوں تک جاری رہنے کا امکان ہے اور ایک بار جب مینٹل مواد کا بہاؤ بند ہو جائے گا تو یہ رک سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں