Get Alerts

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار؟

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار؟

نئی دہلی: مودی حکومت کی جارحانہ خارجہ پالیسی ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے۔ "آپریشن سندور" کے دوران بھارت کو کسی بڑی عالمی طاقت کی واضح حمایت حاصل نہ ہو سکی، جس نے نئی دہلی کی سفارتی حکمت عملی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کانگریس رہنما پرمود تیواری کا کہنا ہے کہ چین اور ترکیہ جیسے بااثر ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کے ذریعے بھارت کو تنہا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کے مسلسل غیرملکی دورے محض "تصویری سفارتکاری" ثابت ہوئے۔

سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر موثر کردار ادا کر سکے۔

ٹیگز: