نئی دہلی/واشنگٹن: بھارتی شہری عالمی سطح پر ویزا اور تعلیمی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جعلی ڈگری سکینڈلز اور ناقص خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کے طلبہ اور شہری دنیا کے مختلف ممالک میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر امریکہ میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ بھارتی شہریوں کے لیے امریکی ویزے کا حصول بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اور سفری پابندیاں نہ صرف طلبہ بلکہ کاروباری اور دیگر شہریوں کی عالمی مواقع تک رسائی محدود کر رہی ہیں، جس سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔