Get Alerts

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات، بھارت کے عالمی تعلقات کمزور پڑنے لگے

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات، بھارت کے عالمی تعلقات کمزور پڑنے لگے

نئی دہلی: بھارتی جریدے اوپن میگزین نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث بھارت عالمی سطح پر سفارتی دباؤ اور تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور خارجہ امور سے متعلق فیصلوں نے نہ صرف ملک کے دفاعی اور معاشی مفادات کو متاثر کیا بلکہ عالمی برادری میں بھارت کی سفارتی پوزیشن بھی کمزور کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نظر میں بھارت کی حیثیت میں بھی تبدیلی آئی ہے اور اب واشنگٹن نئی دہلی کو صرف ایک اسٹریٹجک شراکت دار کے بجائے معاشی حریف کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی واپسی کے بعد دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی توقعات بھی پوری نہ ہو سکیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔

ٹیگز: