Get Alerts

پابندیوں اور جنگ سے جو حاصل نہ ہو سکا، وہ مزید جنگ سے بھی ممکن نہیں: ایرانی وزیر خارجہ

پابندیوں اور جنگ سے جو حاصل نہ ہو سکا، وہ مزید جنگ سے بھی ممکن نہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہرانؒ: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جو مقاصد پابندیوں اور جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیے جا سکے، وہ مزید جنگی کارروائیوں سے بھی حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج ان مقامات کے خلاف دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں جو امریکی استعمال میں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ٹیگز: