دنیا کے غمگین ترین ممالک میں عراق کا پہلا نمبر

ایرانی ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ نوے فیصد ایرانی عوام ورزش نہیں کرتے اور ان کا ملک عراق کے بعد دنیا کا غمگین ترین ملک شمار کیا جاتا ہے

دنیا کے غمگین ترین ممالک میں عراق کا پہلا نمبر

عراق: ایرانی ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ نوے فیصد ایرانی عوام ورزش نہیں کرتے اور ان کا ملک عراق کے بعد دنیا کا غمگین ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے ذمے دار رضا ملک زادہ نے یزد شہر میں صحت سے متعلق ایک کانفرنس میں بتایا کہ ایران میں پچاس فیصد اموات ناقص غذا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ دی ایڈ سوسائٹی کے سربراہ حسن موسوی نے کہا ہے کہ ایران دنیا بھر کے ممالک میں عراق کے بعد دوسرا غمگین ترین ملک ہے۔ موسوی نے مزید بتایا کہ سماجی زندگی سے متعلق عالمی اعداد و شمار کے مطابق ان کا ملک خوش ممالک میں شمار نہیں ہوتا اور عالمی سروے میں شامل 185 ممالک میں اس کا 105 واں نمبر ہے۔ موسوی کے مطابق ایران میں نفسیاتی مسائل کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں تو یہ تناسب اسی فیصد ہے جو کہ بحرانی صورت حال کی جانب واضح اشارہ ہے۔