عمران خان نے 13 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دے دی

عمران خان نے 13 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آبا:عمران خان کےملک بھر میں  13 جلسوں کا شیڈول سامنے آ گیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

عمران خان نے 13 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تحریک انصاف اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں جلسے کرے گی،اس پلان کے مطابق تحریک انصاف ملک بھر میں 13 بڑے شہروں میں جلسے کرے گی۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے عمران خان بونیر میں آٹھ اکتوبر کو جلسہ کریں گے اس کے بعد 14 اکتوبر کو پشاورمیں جلسہ ہو گا، اس کے بعد 15 اکتوبر کو عمران خان سندھ کا رخ کریں گے جہاں تحریک انصاف کا گھوٹکی میں جلسہ ہو گا۔

، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 22 اکتوبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، اس کے بعد 28 اکتوبر کو میانوالی اور 29 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ ہو گا، جب کہ 5 نومبر کو اٹک میں جلسہ کیا جائے گ۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں طاقت دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں لیہ، تونسہ شریف، خانیوال، مظفر گڑھ اور احمد پور شرقیہ شامل ہیں جہاں جلسے کیے جائیں گے۔

جب کہ ان جلسوں کا مقصد تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کی تیاری ہے ، ان جلسوں میں فوری طور پر انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا، ان جلسوں کے بعد تحریک انصاف عدالت جانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔