لاہور:پاکستان میں بھارت سے چھوڑا گیا سیلابی پانی دریائے ستلج اور چناب میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ملتان اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ کئی موضع جات زیر آب آ چکے ہیں اور حفاظتی بند ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں۔
سیلاب سے ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ اور کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ پانی کی بھرمار سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔