منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے

منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے
کیپشن: تحقیقاتی ٹیم نے 35 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی ٹیم نے شواہد جمع کرکے جے آئی ٹی کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے اور 35 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم آج اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کا تحقیقات کے لیے انتظار کرے گی جہاں انہیں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے پیش ہونے کی صورت میں جے آئی ٹی تحقیقات پر پوچھ گچھ کرے گی اور دونوں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جے آئی ٹی کا اہم اجلاس بھی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے مزید مقدمات کا اندراج فی الحال روک دیا گیا ہے۔ مقدمات سپریم کورٹ میں 6 اگست کی سماعت کے بعد درج کیے جائیں گے۔ فی الحال مقدمات انھی ملزمان پر درج ہوں گے جن پر پہلا مقدمہ درج ہے۔

 

مزید پڑھیں: سندھ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد


ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اور ایف آئی اے حکام پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں