غلامی نہیں آزادی چاہیے، خالصتان کی تحریک پھر شروع

غلامی نہیں آزادی چاہیے، خالصتان کی تحریک پھر شروع

نئی دہلی: مودی سرکار نے بھارتی پنجاب میں سکھوں پر زمین تنگ کر دی،  پرامن جدوجہد سے کچھ نہ بنا تو الگ ملک بنانے کی تحریک شروع ہوگئی۔

سکھ جسٹس تنظیم نے پنجاب بھر میں 'خالصتان ' کے بینر  لگا  دیئے۔  پٹیالہ، برنا لہ، فتح گڑھ صاحب اور روپ نگر کے گلی کوچوں میں آزادی کی لہر آ گئی۔

1984 کے آپریشن بلیو اسٹار میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جرنیل سنگھ بھنڈراں والا  کی تصاویر بھی بینرز   کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
مودی سرکار بوکھلا گئی،  پنجاب حکومت کو فوری طور پر  بینرز  ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

خالصتان موومنٹ اصل میں 1940 اور 1950  کی دہائی میں شروع ہوئی تھی جبکہ اس تحریک کا عروج 1970 اور 1980 کی دہائی میں دیکھا گیا۔

مصنف کے بارے میں