پاکستان کے  صرف 2 مسائل مہنگائی اور قرض کی ادائیگی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سے حل میں مدد ملے گی: گورنر سٹیٹ بینک 

پاکستان کے  صرف 2 مسائل مہنگائی اور قرض کی ادائیگی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سے حل میں مدد ملے گی: گورنر سٹیٹ بینک 
سورس: File

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ  75 سال مکمل ہونے پر نیا نوٹ جاری کیا ۔یہ نوٹ اور اس سے پہلے والا نوٹ مارکیٹ میں چل سکے گا ۔اگلے پانچ سال کا ویژن رکھا ہے تاکہ بینکاری کا نظام کو مزید مضبوط کیا جاسکے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ڈالر کی کوئی کارٹیلائزشین نہیں ۔امپورٹ کے اوپر پابندی ختم کی گئی  ہے۔اب ڈالر کی سپلائی بہتر ہے ۔اس وقت ہمارے پاس دو بڑے مسائل ہیں  ۔ایک مہنگائی اور دوسرا عالمی ادائیگیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم  ایف پروگرام سے یہ مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی  ۔مہنگائی کے نمبر میں کافی بہتر آئی ہے۔ڈالر ریٹ کا فرق بڑھنے سے ہنڈی حوالہ بڑھا تھا۔

مصنف کے بارے میں