پاکستان کیخلاف جنگی منصوبہ بندی کرنیوالے تین ممالک کے اتحاد کا انکشاف

پاکستان کیخلاف جنگی منصوبہ بندی کرنیوالے تین ممالک کے اتحاد کا انکشاف
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:بھارت نے اسرائیل اور ایک تیسرے ملک کیساتھ مل کر پاکستان کیخلاف جنگی محاذ کا منصوبہ بنایا تھا جس کو آئی ایس آئی نے بروقت بھانپ لیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بھارت اور اسرائیل سمیت تین ممالک کی جانب سے پاکستان کیخلاف جنگی محاذ کی منصوبہ بندی کو بروقت بے نقاب کیا۔

آئی ایس آئی کی اطلاعات کے بعد بھارتی فضائیہ کے حملے سے بہت پہلے پاکستان نے اپنی فضائی حدود عام ائیر ٹریفک کے لیے بند کر دی تھی۔

دو جنگی طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت نے راجستھان کی طرف سے پاکستان پر بڑا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جس کی خفیہ ایجنسی نے بروقت نشاندہی کی جس کے بعد بھارت کو بروقت وارننگ دی گئی ہے۔

بھارت کو فضائی محاذ پر سبکی کے بعد میزائل حملے سے پاکستانی افواج کے آٹھ مقامات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی جس کو پاکستان نے بروقت بے نقاب کرتے ہوئے جواب میں بھارتی افواج کے دس سے زائد مقامات کو نشانے پر لے لیا اور بھارت کو بروقت خبردار کیا جس پر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔