Get Alerts

پاکستان میں فلائٹ شیڈول بحال نہ ہو سکا، مزید 116 پروازیں منسوخ

پاکستان میں فلائٹ شیڈول بحال نہ ہو سکا، مزید 116 پروازیں منسوخ

کراچی : خطے میں جنگی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں فلائٹ شیڈول ابھی تک بحال نہیں ہو سکا، جس کے باعث ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مزید 116 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ان منسوخیوں میں یو اے ای، بحرین، کویت، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر ایئرپورٹس سے فلائٹس منسوخ کی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں بھی مزید 1,300 پروازیں کینسل ہو گئی ہیں، اور اس خطے کے سات ایئرپورٹس پر 9,500 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس پر محدود کمرشل پروازیں بحال کر دی ہیں، لیکن فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معمول پر نہیں آیا۔ اسی طرح، اردن نے بھی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔

ٹیگز: