اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم اور خصوصی ایلچی روہاکانا روگنڈا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں عالمی صورتحال اور کثیرالجہتی نظام کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔
ملاقات کے دوران یوگنڈا کے خصوصی ایلچی روہاکانا روگنڈا نے اسحاق ڈار کو یوگنڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔