کرپشن کا جتنا پیسا پکڑیں گے تعلیم پر خرچ کیا جائے گا: عمران خان

کرپشن کا جتنا پیسا پکڑیں گے تعلیم پر خرچ کیا جائے گا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ترقی کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ خیبرپختونخوا کی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدام کر رہی ہے اور اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔ 40 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی ہوئے۔

سیاسی بھرتیوں اور کوٹے پر اساتذہ کو تعینات نہیں کیا گیا۔ اس سے بڑا ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ اساتذہ سفارش پر بھرتی ہوں۔ سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے کچھ اساتذہ بیرون ملک کام کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر لگایا۔

ان کا مزید کہنا تھا اعلیٰ تعلیم کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بچے کو اپنے معاشرے سے الگ کیا جائے۔ عمران خان نے کہا تعلیمی نصاب معاشرے اور حالات کے مطابق ہونا چاہیے اور مدارس کے اساتذہ کو تربیت دی جائے تاکہ طلبہ قومی دھارے میں آ سکیں۔

کرپشن کا جتنا پیسا پکڑیں گے تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں 70 فیصد نئے اسکول بچیوں کے لیے بن رہے ہیں اور صوبے میں بننے والے ہر تین میں سے 2 کالج طالبات کے لیے ہیں۔ کوشش ہونی چاہیے کہ جہاں سے بھی پیسا بچے وہ تعلیم پر خرچ کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں