پنجاب حکومت کا عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے رپورٹ عام کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی نقول سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو بھی دی جائے جب کہ صوبائی حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے تاہم پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی رانا ثنااللہ ، قانون و داخلہ سیکریٹریز سے مشاورت بھی کی ہے۔ رانا ثنا اللہ کچھ دیر بعد پنجاب حکومت کا موقف پیش کریں گے۔

واضح رہے 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، اس موقع پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کی تھی لیکن اس انکوائری رپورٹ کو عام نہیں کیا گیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں