وائٹ ہاؤس میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی

وائٹ ہاؤس میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی

واشنگٹن: امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنے والے مہمانوں پر ذاتی موبائل فون استعمال کرنے پ رپابندی عائد کر دی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے۔

آئندہ ہفتے سے وائٹ ہاؤس کے ملازمین اور مہمانوں کو ویسٹ ونگ میں ذاتی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں