فخر زمان نے شیکھر دھون سے بڑا اعزاز چھین لیا

فخر زمان نے شیکھر دھون سے بڑا اعزاز چھین لیا
کیپشن: فخر زمان نے 12اننگز میں سب سے زیادہ 425رنزبنائے۔۔۔۔ فوٹو: فائل

ہرارے : پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ یہ اعزاز اس سے قبل شیکھر دھون کے پاس تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی میچ میں فخر زمان نے 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ہیں۔ اننگز کے دوران جب فخر زمان نے 68 واں رن بنایا تو انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

شیکھر دھون نے رواں سال اب تک 10 اننگز میں 419 رنز بنائے ہیں جب کہ فخر زمان نے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے۔ فخر زمان رواں سال ٹی ٹونٹی کی 12اننگز میں سب سے زیادہ 425رنزبنانےوالے بیٹسمین بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ رنز 35.42کی اوسط سے سکور کیے جس میں 3نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 148.60رہا۔

یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دے دیا ہے۔