Get Alerts

پنجاب بھر میں 9 محرم کو سیکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات

پنجاب بھر میں 9 محرم کو سیکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات

لاہور : 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 1689 جلوس اور 3895 مجالس کے لیے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ صرف لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی سیکیورٹی پر 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کی مکمل عملداری، محرم ضابطہ اخلاق اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں سے ہر سرگرمی کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ کنٹرول رومز کو مرکزی پولیس آفس سے منسلک کیا گیا ہے۔

ٹیگز: