نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دے دیا

نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اب اگر بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔سابق وزیراعظم ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا ٹاک میں دوہزار اٹھارہ کو تبدیلی کا سال قرار دینے اور سوشل میڈیا سے متعلق بیانات پر ردعمل میں بولے کہ اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔اگر حکومت ملی تو قومی کمیشن بنائیں گے ، ضروری اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نوازشریف نے کہا کہ اور کچھ نہیں ملا تو ہم پر الزام لگا دیا۔کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو ایک سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔صحافی نے بتایا سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے؟اس پر نواز شریف بولے کہ یہ بعد کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیمار بیوی کی بیمار پرسی کے لیے جانا چاہتا ہوں ، عمرے کیلئے بھی جانے کی خواہش ہے لیکن کیس چل رہا ہے ، فرصت ملے گی تو جاسکوں گا۔ نواز شریف نے یہ شعر بھی پڑھا کہ
جو ٹھوکر نہیں کھاتا ، نہیں جیت اس کی
جو گر کر سنبھل جائے ، ہے جیت اس کی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں