Get Alerts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سلامتی اور پارٹی امور پر گفتگو

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سلامتی اور پارٹی امور پر گفتگو

لاہور :  صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سابق ایم پی اے ثانیہ کامران، عائشہ چوہدری، فائزہ ملک اور دیگر کارکنان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، جاری آپریشن "بنیان مرصوص" اور پارٹی کے داخلی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پارٹی کارکنان نے صدر مملکت کو مختلف عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا.

ٹیگز: