سینیٹ انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے: فاروق ستار

سینیٹ انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے: فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ عدالت میں بھی چیلنج کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات جیتنے کیلئے پیسے کا استعمال کیا اور ہمارے 15 ایم پی ایز کو خریدنے کے ساتھ ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی گئی اور سندھ کو بلوچستان بنانے کی کوشش کی گئی۔ بہادر آباد والوں کو سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کر نے کی تجویز دی تھی۔ ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اندرونی اختلافات ایم کیو ایم کو بھاری پڑ گئے سینیٹ انتخابات میں متحدہ پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم کیو ایم پاکستان کو سینیٹ انتخابات میں صرف ایک سیٹ ملی، فروغ نسیم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کو سینیٹ انتخابات میں صرف ایک سیٹ مل سکی
 
 مزید پڑھیں: سندھ میں پیپلز پارٹی نے 10 سیٹیں جیت لیں؛ فنکشنل لیگ، ایم کیو ایم پاکستان نے ایک، ایک سیٹ اپنے نام کر لی
 
 مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کروڑوں عوام کی کامیابی ہے:شہباز شریف
 

مزید پڑھیں: کے پی کے سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف 3، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے 1-1 سیٹ جیت لی