Get Alerts

ایران کے امریکی فوج کے انخلا، بیڑے تباہ کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں: سینٹ کام

ایران کے امریکی فوج کے انخلا، بیڑے تباہ کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں: سینٹ کام

واشنگٹن : امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکہ کے فوجی انخلا ہوئے اور امریکی بحری بیڑے تباہ ہوئے ہیں۔ سینٹ کام نے کہا کہ ایرانی حکومت کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں اور لڑاکا طیارے گرائے جانے یا 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے درست نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز مسلسل ایرانی فضائی حدود میں کارروائیاں کر رہی ہیں، اور فضائی، زمینی اور بحری طاقت کے ذریعے 20 سے زائد ایرانی جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 روز میں ایرانی ڈرون لانچز میں 73 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ ایران کے بیلسٹک میزائل لانچز میں 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی فوج کی طاقت اور آپریشنل صلاحیت کا کسی کا مقابلہ نہیں۔ 

ٹیگز: