قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی
کیپشن: قطر جانے کے خواہشمندوں کے پاس ریٹرن ٹکٹ کا ہونا بھی لازمی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

دوحہ:قطر نے اپنی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق قطر نے اپنی ویزا انٹری پالیسی کو نرم کردیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری اب قطر کے ایئر پورٹ پر ویزا لگوا سکیں گے جس کی معیاد 30 دن تک ہوگی۔قطر جانیوالے پاکستانیوں کو مندرجہ ذیل شرائط پر فری ویزا انٹری دی جائے گی:۔
مسافر کے پاس پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے جو کہ کم از کم چھ ماہ تک قابل استعمال ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں" کشمیر بنے گا پاکستان" کے بعد"علی گڑھ یونیورسٹی بنے گی پاکستان" کے نعرے

قطر جانے کے خواہشمندوں کے پاس ریٹرن ٹکٹ کا ہونا بھی لازمی ہے جبکہ مسافروں کے پاس ان کے نام کا کریڈ ٹ کارڈ نمبر بھی ضروری ہو۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
ایئرپورٹ پر ہی انہیں ملٹی انٹری ویزا جاری کیا جائے گا جو بالکل مفت ہو گا۔ ویزا حاصل کرنے والے افراد کو محض اپنا پاسپورٹ دکھانا ہو گا جس کے ختم ہونے کی معیاد چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہئے جبکہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں بننے کے بعد کیریئر متاثر نہیں ہوگا،کھیل چھوڑ دینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں:ثانیہ مرزا

ان ملکوں کے شہریوں کو  ایئرپورٹ پر ہی ویزے سے استثنیٰ کی سہولت دی جائے گی جو  180،  90 یا پھر 30 دن کے لیے اور قابل تجدید ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں