Get Alerts

پہلگام حملہ: محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر فالس فلیگ آپریشن کا الزام عائد کر دیا

پہلگام حملہ: محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر فالس فلیگ آپریشن کا الزام عائد کر دیا

سرینگر :جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حالیہ پہلگام حملے کو "فالس فلیگ آپریشن" قرار دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ حملہ ایک منظم ریاستی حکمتِ عملی کا حصہ تھا، جس کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں دہشتگرد قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی کے مطابق، حملے کے بعد بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں خصوصاً باندی پورہ اور کلگام میں عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے، متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا اور کچھ کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔ ان واقعات میں امتیاز مغرے کی لاش کا دریا سے ملنا خاص طور پر قابلِ ذکر ہے، جس کی ذمہ داری انہوں نے بھارتی سیکیورٹی اداروں پر عائد کی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار اور بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائیں تاکہ کشمیر میں جاری ریاستی ظلم بے نقاب ہو سکے۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی محبوبہ مفتی کے خدشات کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی پالیسی میں "ریاستی پراپیگنڈہ اور خوف کی حکمتِ عملی" کا مظہر ہے۔

ٹیگز: