مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں: آرمی چیف

مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں: آرمی چیف

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوسری بار مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکد وش ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کر چکی ہیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ بعد دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جاﺅں گا جبکہ اس بات کا اظہار پہلے بھی کیا جا چکا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کر چکی ہیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیمار معیشت کی بحالی معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکار ی نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں