بجلی صارفین کے لیے بری خبر 

بجلی صارفین کے لیے بری خبر 
سورس: File

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر ہے۔ بجلی مزید3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 94ارب40کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست میں کیپسٹی چارجز،ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس،نقصانات کی مد میں 94ارب40کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 درخواست اپریل تاجون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ۔ آئیسکو نے 8ارب 73کروڑ، لیسکو نے 17ارب81 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔ گیپکو نے9 ارب25 کروڑ, فیسکو نے11 ارب62 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں۔

میپکو19ارب53 کروڑ، پیسکو کی 12ارب 27 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے، حیسکو5ارب30کروڑ اور ٹیسکو کی3 ارب70 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے، کیسکو3ارب16کروڑ اور سیپکو کی2ارب99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں