لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
انڈین ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں حالیہ سیلابی صورتحال کی تفصیلات فراہم کی ہیں، جس کے مطابق ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔