سی این این نے ویکسین لگوائے بغیر آنے والے 3ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

سی این این نے ویکسین لگوائے بغیر آنے والے 3ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
سورس: file photo

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ویکسین لگوائے بغیر دفتر آنے والے 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ،

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے کئی اداروں میں ملازمین پر دفتر آنے کے لیے ویکسین لگوانا شرط قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس شرط کی خلاف ورزی پر اپنے 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

 سی این این کے چیف جیف زکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ فیلڈ رپورٹرز سمیت آفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

 امریکا میں کئی اداروں کو ملازمین کی ویکسینیشن ہونے کی شرط پر کھولا جا چکا ہے تاہم ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اداروں میں ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔